منگل، 10 مارچ، 2020

دیپیکا سنگھ


دیپیکا سنگھ ایک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ ہے۔

سنگھ نے اپنے کیریئر کے آغاز اسٹار پلس کے سیریل دیا اور باتی ہم میں سندھیا کے کردار کو نبھا کر کیا، جو موج مستی کرنے والی، اتساہی نوجوان لڑکی کی کہانی ہے۔ وہ آئی پی ایس افسر بننے کی خواہش رکھتی ہے، لیکن کچھ کشیدہ حالات میں، اس کی شادی مٹھائی کی دکان کے مالک سے ہو جاتی ہے۔ اس کا شوہر اس آئی پی ایس بننے کے خواب کو پورا کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے۔ ٹیلی ویژن میں کام کرنے سے قبل انہوں نے ایک پنجابی نغمات البم میں بھی کام کیا ہے۔]

سنگھ نے پنجاب ٹیکنیکل یونیورسٹی سے مارکیٹنگ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری لی ہے۔]

سنگھ نے اپنے ٹیلی ویژن شو کے ڈائریکٹر روہت راج گوئل سے 2 مئی 2014ء میں شادی کی تھی۔]

ٹیلی ویژن
دیا اور باتی ہم میں سندھیا سورج راٹھی (2011ء-2016ء)
نچ بلیے 6 کے شریک کے طور پر (2013ء)
یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے سندھیا کے طور پر (2016ء)


دیپیکا پڈوکون


دیپیکا پڈوکون (تاریخِ پیدائش : 5 جنوری 1986ء) ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین فلم فئير اعزازات سميت کئی دوسرے اعزازات جیتے ہیں۔ انہیں بھارت کی   چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے۔

پڈوکون ایک مشہور بیڈمینٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن، ڈنمارک میں رہایٔش پزیر تھے۔ اِن  کی پرورش بنگلور (بھارت) میں ھوئی۔ دیپیکا نے اوائل عمری  میں  ہی ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا، لیکن  فیشن  ماڈل بننے کے لیے اِنہوں نے کھیلوں کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ جلد ہی انہیں فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی۔ پڈوکون نے 2006ء میں بطور نوآموز اداکارہ صندل وڈ[3] میں اپنی پہلی فلم ایشوریا  (جو کنڑا  زبان میں تھی)  میں اداکاری کے جوہر دِکھائے۔ 2007ء  میں اِنکی نہایت مقبول پہلی بالی وڈ فلم اوم شا نتی اوم منظر عام پرآئی جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا۔ اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر انہیں بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔