منگل، 10 مارچ، 2020

دیپیکا پڈوکون


دیپیکا پڈوکون (تاریخِ پیدائش : 5 جنوری 1986ء) ایک بھارتی بالی وڈ اداکارہ ہیں۔ ان کا شمار دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے تین فلم فئير اعزازات سميت کئی دوسرے اعزازات جیتے ہیں۔ انہیں بھارت کی   چند مشہور اور پُرکشش شخصیات میں گردانا جاتا ہے۔

پڈوکون ایک مشہور بیڈمینٹن کھلاڑی پرکاش پڈوکون کے گھرانے میں پیدا ہوئیں جو اُس وقت کوپن ہیگن، ڈنمارک میں رہایٔش پزیر تھے۔ اِن  کی پرورش بنگلور (بھارت) میں ھوئی۔ دیپیکا نے اوائل عمری  میں  ہی ملکی سطح پر بیڈمینٹن کھیلنا شروع کر دیا تھا، لیکن  فیشن  ماڈل بننے کے لیے اِنہوں نے کھیلوں کے کیریئر کو خیرباد کہہ دیا۔ جلد ہی انہیں فلموں کی پیشکش ملنا شروع ہو گئی۔ پڈوکون نے 2006ء میں بطور نوآموز اداکارہ صندل وڈ[3] میں اپنی پہلی فلم ایشوریا  (جو کنڑا  زبان میں تھی)  میں اداکاری کے جوہر دِکھائے۔ 2007ء  میں اِنکی نہایت مقبول پہلی بالی وڈ فلم اوم شا نتی اوم منظر عام پرآئی جس میں انہوں نے دوہرا کردار ادا کیا۔ اپنی زبردست اداکاری کی بدولت اس فلم پر انہیں بہترین نوآموز اداکارہ کا فلم فیئر اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

0 تبصرے:

ایک تبصرہ شائع کریں